
سیالکوٹ کے ممتاز راٸٹر اور محقق مرزا محمد ارشد طہرانی نے مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر اور رکن صوباٸی اسمبلی چودھری طارق سبحانی کو اپنی کتاب قاٸدہ اعظم کا دورہ سیالکوٹ پیش کی
Chief Editor Arshad Mahmood Ghumman
سیالکوٹ (ٹی این آئی) بانی پاکستان حضرت قاٸد اعظم محمد علی جناح کے دورہ سیالکوٹ کو 80 سال مکمل ہو گٸے ہیں۔ أج اس تاریخ ساز دورے کی 80 ویں سالگرہ مکمل ہونے پر سیالکوٹ کے ممتاز راٸٹر اور محقق مرزا محمد ارشد طہرانی نے مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر اور رکن صوباٸی اسمبلی چودھری طارق سبحانی کو اپنی کتاب قاٸدہ اعظم کا دورہ سیالکوٹ پیش کی اور انہیں بتایا کہ قاٸد اعظم أج کے دن 80 ,سال قبل مسلم لیگ پنجاب کے تین روزہ سالانہ صوباٸی اجلاس میں شرکت کے تشریف لاٸے تو زندہ دلان سیالکوٹ نے ان کا فقیدالمثال استقبال کر کے انہیں خوش أمدید کہا۔
اجلاس کی کامیابی کا انداز اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس اجلاس میں صوبہ پنجاب کو پاکستان میں شامل کرنے کی مخالف جماعت یونی نسٹ پارٹی کے دس ارکان اسمبلی نے اپنی چھوڑ کر مسلم لیگ میں شرکت کا فیصلہ کیا تھا جبکہ اجلاس میں کٸے جانے والے فیصلوں اور عوام کے ٹھاٹھے مارتے ہوٸے سمندر کی وجہ تحریک پاکستان کو ایک نیا جوش و خروش اور جذبہ ملا اور 1945-46 کے انتخابات میں مسلم لیگ کو تاریخ ساز کامیابی نصیب ہوٸی اور صرف تین سال کے عرصہ کے بعد پاکستان معرض وجود میں أگیا۔ مدینہ ٹرسٹ کے کوأرڈی نیٹر عبدالشکور مرزا نے قاٸد اعظم کے دورہ کی یادوں کو تازہ کرنے کے لٸے ہمیں مل جل کر تقریبات اور اسے نٸی نسل کو أگاہ کرنے کے اقدامات کرنے کی سنجیدہ کوششیں کرنی چاہٸیں ۔
اس سلسلے میں سب سے پہلے جن تین اہم مقامات پر قاٸد اعظم تشریف لے گٸے انہیں قومی ورثہ قرار دیا جاٸے۔ ان میں تالاب شیخ موالا بخش , مولوی میر حسن ہال گورنمنٹ مرے کالج اور سول ریسٹ ہاٶس خیابان اقبال سیالکوٹ کینٹ شامل ہیں۔ رکن صوباٸی اسملی چودھری طارق سبحانی نے کہا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوٸی ہے کہ سپوت شہر اقبال مرزا ارشد طہرانی نے دورہ قاٸداعظم کی یاداشتوں کو اکھٹا کرکے ایک بہت بڑا کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ مرزا ارشد طہرانی کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ قاٸد اعظم کے دورہ کی یادوں کو تازہ کرنے کے لٸے اپنے تمام وسائل بروٸے کار لاٸیں گے۔