اہم خبریںپاکستان

ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سہیل ظفر چٹھہ کی خصوصی ہدایت پر پنجاب بھر میں کرپٹ اور بدعنوان عناصر کے خلاف اینٹی کرپشن بھرپور کاروائیاں

Chief Editor Arshad Mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی)ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سہیل ظفر چٹھہ کی خصوصی ہدایت پر پنجاب بھر میں کرپٹ اور بدعنوان عناصر کے خلاف اینٹی کرپشن بھرپور کاروائیاں کر رہی ہے۔ اس ضمن میں ایک شہری محمد عتیق نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ لاہور اے کو درخواست دی کہ

اس نے اپنے بھائی کے ساتھ ملکر ایک ہاؤسنگ کالونی بنا رکھی ہے اور جب بھی وہ اپنی ملکیتی زمین کی فرد حاصل کرنے کے لیے پٹواری حلقہ کوٹلی گھاسی تحصیل شالیمار لاہور کوثر عباس کے پاس جاتے ہیں تو وہ ان سے بھاری رقم کا مطالبہ کرتا ہے اور رشوت لے کر انہیں فرد جاری کرتا ہے۔

 

شہری نے اپنی درخواست میں لکھا کہ پہلے بھی پٹواری کوثر عباس اس سے پانچ لاکھ روپے سے زائد رقم وصول کر چکا ہے اور اب ایک فرد کے اجرا کے لیے اس سے مزید 50 ہزار روپے کا مطالبہ کر رہا ہے جس پر اس کے خلاف کاروائی کی جائے۔ شہری کی درخواست پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور اے احسان منیر بھٹی نے سرکل آفیسر لاہور ریجن اے سید سہیل اخلاق کو ملزم پٹواری کوثر عباس کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا ۔

 

جس پر سرکل آفیسر لاہور کی سربراہی میں اینٹی کرپشن ٹیم نے مجسٹریٹ کے ہمراہ فوری کاروائی کرتے ہوئے چھاپہ مارکر رشوت طلب کرنے والے پٹواری کوثر عباس کو شہری محمد عتیق سے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ملزم سے موقع پر نشان زدہ نوٹ برآمد ہوئے ۔ اینٹی کرپشن لاہور نے ملزم پٹواری کوثر عباس کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button