پاکستانشہر شہر سے

صوبے میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور جامع بلدیاتی نظام کے قیام کیلئے وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے مطابق کام جاری ہے،اراکین اسمبلی

Chief Editor Arshad Mahmood Ghumman

سیالکوٹ(ٹی این آئی) ممبران پنجاب اسمبلی محمد منشا اللہ بٹ، فیصل اکرام، چوہدری نوید اشرف نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں حکومت پنجاب نے پہلے 100دن میں کامیابیوں کی بنیاد رکھ دی ہے، ہر شعبہ میں حکومتی اقدامات سے شہریوں کو ریلیف ملا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب حکومت کی سو روزہ کارکردگی بارے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے 26فروری کو اقتدار سنبھالاتو سب سے پہلا ہدف ماہ رمضان المبارک میں شہریوں کو ریلیف دینا تھا جس کیلئے رمضان نگہبان پیکج دیا گیا جس سے صوبہ میں 65لاکھ گھرانے اور ساڑھے تین کروڑ افراد مستفید ہوئے۔ارکان پنجاب اسمبلی محمد منشا اللہ بٹ، چوہدری نوید اشرف، چوہدری فیصل اکرام نے کہا کہ صوبہ بھر میں ستھرا پنجاب مہم کا آغاز کیا گیا جس میں اربن ایریاز کیساتھ دیہی علاقوں میں صفائی پر بھی یکساں توجہ دی جارہی ہے، صوبے میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور جامع بلدیاتی نظام کے قیام کیلئے وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے مطابق کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کیلئے مہنگائی بڑا چیلنج تھی جس میں نمایاں کمی ہوئی ہے، گندم کی قیمت میں کمی کا فائدہ روٹی، نان، بیکری آئٹمز کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں عوام تک پہنچایا گیا ہے، کاشتکاروں کیلئے 400 ارب روپے کے تاریخی پیکج کا اعلان، کسانوں کو ان کی ضروریات کے مطابق بیج، کھادیں، اور تمام زرعی ادویات و آلات ایک چھت کے نیچے دستیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے 40 ارب روپے سے دیہی مراکز صحت (RHCs) اور بنیادی مراکز صحت (BHUs) میں میڈیکل آلات کہ دستیابی، عدم دستیاب سہولیات کہ فراہمی اور صفائی اور مرمت کے جامع پروگرام کا آغاز کیا ہے، کلینک آن ویل پروگرام سے زچہ بچہ سمیت دیہی علاقوں میں صحت کی سہولیات مریم نواز حکومت کی کامیابی ہے۔ ارکان پنجاب اسمبلی نے کہا کہ 30 ارب روپے کی لاگت سے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کے نام سے جدید ترین کینسر ہسپتال، 10 ارب روپے کی لاگت سے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا، 10 ارب روپے سے پاکستان کے سب سے بڑے نواز شریف آئی ٹی سٹی لاہور کا قیام، 2 ارب روپے سے پنجاب ایجوکیشن پروگرام، 1.5 ارب روپے سے لیپ ٹاپ پروگرام، ایک ارب روپے سے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی قیادت میں حکومت پنجاب کی سو دن کی کارکردگی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے 3 ماہ کے ترقیاتی بجٹ میں 28 منصوبوں میں سے 320 ارب روپے کے 82 سڑکوں اور شاہرات کی تعمیر و مرمت کے منصوبے کے لیے بھی فنڈز مختص کیے گئے، جبکہ 10 ارب روپے سے پنجاب روز انفراسٹرکچر پروجیکٹ کے آغاز کو یقینی بنایا گیا۔ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے لیے 5 ارب روپے، الیکٹرک بسوں کے لیے 2 ارب اور الیکٹرک بائیکس کے لیے 1 ارب روپے کی گنجائش پیدا کی گئی۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے بلدیاتی نظام کے ذریعے دیہی اور شہری علاقوں میں میونسپل سروسز کی مساوی سہولیات کی فراہمی اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو آوٹ سورس کرنے کیلئے ” پنجاب پروگرام ” جس کیلئے 7 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ نیا بلدیاتی نظام صوبے کی عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button