پاکستانشہر شہر سے

زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹہ خشت کے خلاف موثر کاروائی یقینی بنائی جائے گی،ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ

Chief Editor Arshad Mahmood Ghumman

سیالکوٹ(ٹی این آئی)ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹہ خشت کے خلاف موثر کاروائی یقینی بنائی جائے گی، جعلی زرعی ادویات، کھاد فروخت کرنے والوں، ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلا تفریق ایکشن لیا جائے گا،

 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق سرکاری محکموں کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اے ڈی سی فنانس مظفر مختاراے ڈی سی جی سید اسد رضا کاظمی، اے سے سیالکوٹ انعم بابر، مختلف محکموں کے ضلعی سربراہان بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا کہ انسداد سموگ مہم کے تحت ضلع میں بھٹہ خشت کی انسپکشن کیلئے ٹیموں کو متحرک کیا گیا ہے، ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے 32بھٹہ خشت سیل کئے جاچکے ہیں،

 

14کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے ہیں اور سات لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے، ضلع میں شاپر بیگ کا استعمال روکنے کیلئے چیکنگ کے دوران گزشتہ روز 45کلو گرام شاپر بیگ قبضہ میں لئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا کہ جعلی کھاد فروخت کرنیوالے 5، جعلی زرعی ادویات فروخت کرنے والے 10ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے ہیں۔

 

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق سو فیصد مین ہولز کور کرنے کیلئے میونسپل کمیٹیوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، روزانہ کی بنیاد پر خراب سٹریٹ لائٹس کی مرمت کی جارہی ہے اسی ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے طرح آوارہ کتوں کو تلف کیا جارہا ہے جبکہ بلدیاتی ادارے اپنے علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات کے خاتمہ کیلئے کاروائی کریں گے۔

 

ڈپٹی کمشنر نے پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے مطابق شہریوں کو مقررہ نرخوں پر اشیائے خورد و نوش کی فراہمی کے لئے موثر مانیٹرنگ ناگزیر ہے، گرانفروشوں، ناجائز منافع خوروں کے خلاف جرمانے عائد کئے جائیں اور قانون کے مطابق بھرپور کارروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button