پاکستانجرم وسزا

ماڈل پولیس اسٹیشن سمبڑیال کے شہری ڈاکوؤں کی لپیٹ میں ٹاوٹوں کا راج پولیس نے چپ کا روزہ رکھ لیا؟

C.E.O.Arshad Mahmood Ghumman

سمبڑیال (نمائندہ، ٹی این آئی) ماڈل پولیس اسٹیشن سمبڑیال کے شہری ڈاکوؤں کی لپیٹ میں ٹاوٹوں کا راج پولیس نے چپ کا روزہ رکھ لیا، ڈی پی او سیالکوٹ نوٹس لیں اہل علاقہ کے شہری غیر محفوظ ہونے کی وجہ سے پھٹ پڑے،تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ سرکل سمبڑیال ماڈل پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کی جرائم کی روک تھام کی عدم دلچسپی کے باعث سمبڑیال میں آئے روز چوری، ڈکیتی، قتل،راہزنی اور قبضہ گروپ کے متحرک ہونے کی بلند آواز وں کے جنم لینے کی وجہ سے شہری اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھنے لگے ہیں ہمارے ذرائع کے مطابق سمبڑیال کے علاقے میں تقریبا ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے نقدی کے علاوہ طلائی زیورات درجن سے زائد گھروں کے تالے توڑ کر قیمتی الیکٹرانک سامان لوٹ کر فرار ہو جاتے ہیں۔

 

مگر مقامی پولیس کے ماتحت تھانیدار ذیل آفیسر ٹاوٹوں کے ڈیروں پر رنگین محفلوں سے لطف اندوز ہوتے نظر آتے ہیں،معمول کے مطابق گشت نظام درست نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز شہری اور راہگیر ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں مگر مقامی پولیس لٹنے والے شہریوں کوماسوائے دلاسوں کے کچھ نہیں دے پاتی ہے جس کی وجہ سے شہری اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھنے لگے ہیں اہل علاقہ کے لوگوں سے وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی اور آئی جی پنجاب پولیس سے بھی فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ جرائم میں کمی واقع ہوسکے تاہم بڑھتے ہوے جرائم کے حوالے سے ایس ایچ او شبیر گل کا کہنا ہے کہ جرائم پر قابو پانے اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے پولیس کوشاں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button