اہم خبریںپاکستانجرم وسزا

ڈی پی او سیالکوٹ رانا عمر فاروق کا تھانہ رنگپورہ اور تھانہ نیکاپورہ کا دورہ

Chief Editor Arshad Mahmood Ghumman

سیالکوٹ (ٹی این آئی) ڈی پی او سیالکوٹ رانا عمر فاروق کا تھانہ رنگپورہ اور تھانہ نیکاپورہ کا دورہ  دوران وزٹ محرر دفتر، فرنٹ ڈیسک، مال خانہ، کوت تھانہ کے ریکارڈ چیک کیے۔
ریکارڈ کی تکمیل اور پینڈنگ مقدمات کو جلد از جلد یکسو کرنے کی ہدایت کی۔ بعدازاں تھانوں کی حوالات کو چیک کیا اور حوالات میں بند ملزمان سے بات چیت کی۔ ڈی پی او سیالکوٹ نے تھانہ جات کے ایس ایچ او صاحبان سے کہا کہ وہ مقدمات کی منصفانہ تکمیل اورمظلوموں کو اسکا حق دلانے کیلئے تفتیش کا معیار بہتر بنائیں۔ میرٹ کی پالیسی کو مقدم رکھیں اورشہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button