پاکستانجرم وسزا

ڈی پی او سیالکوٹ رانا عمر فاروق کے تھانہ سمبڑیال کا دورہ، سمبڑیال پولیس نے قلیل الوقت میں گمشدہ بچے کے والدین کو تلاش کر لیا

Chief Editor Arshad Mahmood Ghumman

سمبڑیال (ٹی این آئی)ڈی پی او سیالکوٹ رانا عمر فاروق کے تھانہ سمبڑیال وزٹ کے دوران پولیس کو گمشدہ کمسن بچہ ملا. جو ڈی پی او سیالکوٹ نے گمشدہ بچے کو دلاسہ اور پیار کیا اور فوری طور پر ہدایت جاری کی کہ اسکے والدین کو فوری تلاش کیا جائے.

 

ڈی پی او صاحب کے حکم پر تھانہ سمبڑیال پولیس نے فوری تلاش شروع کی اور قلیل وقت میں بچے کے والدین کو تلاش کر لیا . ڈی پی او سیالکوٹ نے کمسن بچے کو خود اسکے والدین کےحوالے کرتے ہوئے کہاکہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے چھوٹے بچوں کا خصوصی خیال رکھیں اور اکیلے گھر سے باہر نہ جانے دیں. بچے کے والد نے لخت جگر کے واپس مل جانے پر ڈی پی او سیالکوٹ رانا عمر فاروق کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button