
انصاف میں رکاوٹ اور محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والے افسران کی محکمہ میں کوئی جگہ نہ ہے۔ڈی پی او سیالکوٹ
Chief Editor Arshad Mahmood Ghumman
سیالکوٹ (ٹی این آئی)نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او سیالکوٹ رانا عمر فاروق نے ایس پی انویسٹی گیشن سیالکوٹ غلام عباس کے ہمراہ ضلع بھر کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز صاحبان سے تعارفی میٹنگ کی.
ڈی پی او سیالکوٹ رانا عمر فاروق نے تھانہ جات کی انفرادی کارکردگی متعلق اندراج مقدمات 15 کالز، مقدمات کے اندراج میں دی گئی ٹائم لائنز پر عملدرآمد، اشتہاری و مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور سنگین مقدمات کی پراگریس کا جائزہ لیا.
ڈی پی او سیالکوٹ نے تمام ایس ڈی پی اوز کو اپنے سرکل میں جرائم پر قابو پانے اشتہاریوں کو گرفتار کرنے اور زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ کی بنیاد پر یکسو کرنے کے احکامات جاری کئے۔
ڈی پی او سیالکوٹ نے دوران میٹنگ کہا کہ شہریوں کو انصاف اور تحفظ فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ انصاف میں رکاوٹ اور محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والے افسران کی محکمہ میں کوئی جگہ نہ ہے۔ تمام افسران شہریوں کے ساتھ اپنے رویوں میں بہتری لائیں، فرائض کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ عوامی خدمت اور دیانت داری کو اپنا شعار بنائیں۔ ٹیم ورک اور محنت سے ضلع کو امن وامان کا گہوارہ بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔