
پاکستانجرم وسزاشہر شہر سے
ڈی پی او سیالکوٹ رانا عمر فاروق کا اچانک تھانہ کوٹلی لوہاراں کا وزٹ
Chief Editor Arshad Mahmood Ghumman
سیالکوٹ (ٹی این آئی)ڈی پی او سیالکوٹ رانا عمر فاروق نے اچانک تھانہ کوٹلی لوہاراں کا وزٹ کیادوران وزٹ محرر دفتر، فرنٹ ڈیسک، مال خانہ، کوت اور تھانہ کا ریکارڈ چیک کیا۔اورریکارڈ کی تکمیل اور پینڈنگ مقدمات کو جلد از جلد یکسو کرنے کی ہدایت کی۔
ڈی پی او سیالکوٹ نے تھانہ کے ایس ایچ او اور تفتیشی افسران سے کہا کہ وہ مظلوموں کو ان کا حق دلانے کیلئے تفتیش کا معیار بہتر بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ میرٹ کی پالیسی کو مقدم رکھیں اورشہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔کسی قسم کی کوتاہی ناقابل برداشت ہوگی۔