
پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں 65 فیصد آبادی یوتھ پر مشتمل ہے۔چیئرپرسن چیف منسٹر ڈائریکٹوریٹ آف انسپکشنز اینڈ ویجیلینس پنجاب بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین کا خطاب
Chief Editor Arshad Mahmood Ghumman
سیالکوٹ (ٹی این آئی)چیئرپرسن چیف منسٹر ڈائریکٹوریٹ آف انسپکشنز اینڈ ویجیلینس پنجاب بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین نے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں 65 فیصد آبادی یوتھ پر مشتمل ہے، نوجوانوں کی اس طاقت کا اگر درست استعمال نہیں کیا گیا تو ملک کو درپیش اقتصادی ، معاشی ، دفاعی اور نظریاتی طور پر مضبوط اور مستحکم نہیں بنایا جاسکتا۔ یہ بات انہوں نے آج گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں نیشنل سمپوزیم ٹو ڈیز چیلنجز اینڈ ریسپانسبلٹی آف یوتھ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رکن قومی اسمبلی گلناز شجاعت پاشا، اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ انعم بابر، وائس چانسلر وویمن یونیورسٹی ڈاکٹر زریں فاطمہ، ڈائریکٹر آپریشنز میجر ر نوید اسلم، گلشان اسلم اور ڈاکٹر افضال بٹ کے علاؤہ کثیر تعداد میں طالبات اور اساتذہ نے سمپوزیم میں شرکت کی۔
بابر علاؤالدین نے کہا کہ پاکستان مسلم دنیا کی واحد ایٹمی قوت ہے ، ڈاکٹر عبد القدیر نے قوم کو ایٹم بم دیکر ناقابل تسخیر ہیں۔ پاکستان کی جغرافیائی اور خطے میں سیاسی حیثیت کی وجہ سے اس کے دشمن اس کی بقا اور سلامتی کے در پے ہیں۔ دشمن قوم میں مایوسی، انتہا پسندی، نفرت اور افواج پاکستان کی خلاف یوتھ کو اکسا رہا ہے۔ پاکستان کی فوج محب الوطن پاکستانیوں کے ساتھ ملکر دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن پنجاب کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش کررہے ہیں جب بلوچستان اور کے پی کے کو ڈی اسٹیبلائز کرنے کے باوجود وہ اس حد تک ڈی سٹبیلائز نہیں کرسکے۔ ایسی صورتحال میں یوتھ کی ذمہ داری سب سے زیادہ ہے۔ جب بھی آپ سے کوئی بات کرے تو لاجک سے بات کریں اور حقائق کے بر خلاف خبروں کو پھیلانے کی بجائے ان کو رد کریں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اور بصیرت کے بغیر فیصلہ نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کا جھوٹ اور پروپیگنڈہ کا بازار گرم ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے یوتھ کیلئے اسپیشل انیشٹیو شروع کئے ہیں جن میں کچھ پر کام کا آغاز ہوچکا ہے اور کچھ پر جلد کام شروع کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ محکموں کو ڈیجیٹلائشن کرنے جارہی ہے۔وزیر اعلی پنجاب نے بچیوں اور بچوں کو کیلئے 19 انیشٹیو شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا ڈی جی خان سے چیف منسٹر پنجاب سکولز میل پروگرام کے تحت سکول کے بچوں کو دودھ دیا جارہا ہے۔ تعلیمی اداروں اور گھر میں ایک لائبریری ، 30 ہزار اسٹوڈنٹس کیلئے اسکالر شپ، پیڈ سی ایم انٹرن پروگرام ہولڈرز کو انٹرنیشنل سرٹیفیکیشن،39200 لیب ٹاپ اسکیم کو بحال کیا جارہا ہے، کھلتا پنجاب کے تحت سپورٹس گراؤنڈز، ہیلتھ میں کلینک آن ویل اور فیلڈ ہسپتال کا پروگرام ، خواتین کی ہراسگی کی ازالہ کیلئے وویمن پولیس اسٹیشن میں پچھلے 5 ماہ میں 1 لاکھ خواتین نے کال کی ہیں 80 فیصد سے زائد خواتین کو فوری انصاف اور ریلیف ملا، وویمن سیفٹی ایکٹ ، ٹیوٹا کے ذریعے جدید ٹیکنالوجی کے کورسسز آفر کئے گئے ہیں اور بیج نکلے والا ہے جس میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس سمیت 14 جدید ہنر ہیں۔ خواتین اور اسٹوڈنٹس میں ای بائیکس پروگرام کا پروگرام ، آسان اقساط ہیں 70 فیصد گورنمنٹ دی گی۔ ورکنگ وویمن ہاسٹل بن رہے ہیں سرکاری اور نجی شعبہ میں کام کرنے والی ان ہاسٹل میں رہ سکے گی، مریم کی دستک پروگرام کی فیسیلیٹیٹر آپ گھر بیٹھے بہت ساری سہولیات فراہم کی گئی، جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا آئی ٹی سٹی لاہور میں بنانے جارہے ہیں۔ 2026 میں فعال ہو جائے گا۔ سی ایم سکلز ڈویلپمنٹ انیشٹیو پروگرام ، گلوبل آئی ٹی سرٹیفیکیشن پروگرام ، فری وائی لاہور کے شروع ہوچکا ہے سی ایم سیالکوٹ آرہی ہیں جلد وائی فائی کی سہولت کا آغاز کیا گیا ہے اورسیف سٹینز پراجیکٹ کا آغاز کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان اپنی سوچ کو مثبت رکھے اور امید کا دامن نہ چھوڑے۔