اہم خبریںپاکستانشہر شہر سے

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے خصوصی پروگرام "ہمت کارڈ” کے اجراء سے حقداروں میں بغیر عزت نفس مجروح کئے وظائف کی تقسیم ممکن ہوئی،طارق سبحانی

Chief Editor Arshad Mahmood Ghumman

سیالکوٹ (ٹی این آئی)چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی چوہدری طارق سبحانی کا رکن صوبائی اسمبلی رانا عارف اقبال ہرناہ کے ہمراہ اسپیشل پرسنز میں وزیر اعلی ہمت کارڈز کی تقسیم میں شرکت، چیئرمین PLRA چودھری طارق سبحانی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے خصوصی پروگرام "ہمت کارڈ” کے اجراء سے حقداروں میں بغیر عزت نفس مجروح کئے وظائف کی تقسیم ممکن ہوئی ہے، صوبہ کے 40 ہزار اسپیشل پرسن کو پہلے مرحلے میں سہ ماہی امداد کیلئے رجسٹرڈ کیا جاچکا ہے اور مجموعی طور پر 65 ہزار افراد مستفید ہونگے اور ان کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہوگا،

 

وزیر اعلی نے مختصر عرصہ حکومت نے ” اپنی چھت اپنا گھر” اور ” ہمت کارڈ” جیسے تاریخی اقدام کئے ہیں جن پر بجا طور پر فخر کیا جاسکتا ہے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر شریف گھمن، سابق چیئرمین ضلع بیت المال کمیٹی چودھری شکیل احمد، ممبر ہمت کارڈ کمیٹی اشفاق نذر گھمن، سابق سوشل ویلفئیر آفیسر جمیل باجوہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماڈرن چلڈرن ہوم اسماء احمد ، فوکل پرسن مس زرقا اورعمران کسانہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ رکن صوبائی اسمبلی رانا عارف ہرناہ نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ اسپیشل پرسن کیلئے مستقل بنیادوں پر وظائف کی تقسیم کا اجراء کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کو شفاف بنایا گیا ہے اور ڈور ٹو ڈور ویری فیکیشن کی گئی اور گھر بیٹھے تمام کام مکمل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے حکومت کو مہنگائی سے پسی عوام کی مشکلات کا مکمل ادراک ہے جس کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر شریف گھمن نے بتایا کہ ضلع سیالکوٹ میں 877 اسپیشل پرسنز کی ان کے گھر کی دہلیز پر جاکر ویری فیکیشن کی اور ان کے گھروں میں جاکر بینک اکاؤنٹس اوپن کئے گئے۔ ضلع سیالکوٹ میں اب تک 371 افراد میں 10 ہزار 500 روپے کہ پہلی سہ ماہی قسط ادا کی جا چکی ہے اور اب تک 690 ہمت کارڈ حکومت کی جانب سے موصول ہوگئے ہیں روزانہ 50 افراد میں ہمت کارڈز اور پہلی قسط تقسیم کی جارہی ہے اور 14 اکتوبر تک پہلے فیز میں ہمت کارڈز اور نقد رقوم تقسیم کرنے کا ہدف حاصل کرلیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button