پاکستانشہر شہر سے

چیئرمین ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی ارمغان سبحانی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی سیالکوٹ کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد

Chief Editor Arshad Mahmood Ghumman

سیالکوٹ (ٹی این آئی)رکن قومی اسمبلی چودھری ارمغان سبحانی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی سیالکوٹ کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی علی زاہد ، سیدہ نوشین افتخار، محمد منشاء اللہ بٹ ، چودھری فیصل اکرام، نوید اشرف ، طارق سبحانی ، خرم ورک ، رانا عارف ہرناہ کے علاوہ تمام سرکاری محکموں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال اور تعمیر نو کے اداروں کے مقامی حکام نے ضلع سیالکوٹ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں اراکین اسمبلی کو تفصیلی بریفنگ دی۔ چیئرمین ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی چودھری ارمغان سبحانی نے کہا کہ اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ کی بنیادی وجہ نکاس آب کا نہ ہونا اور اوور لورڈنگ ہیں۔ انہوں نے کہا قیمتی سڑکوں بالخصوص وزیر آباد روڈ اور ڈسکہ روڈ کے ساتھ تعمیر نالوں کو فوری طور پر فنکشنل کرنے کیلئے متعلقہ محکموں اپنا کردار ادا کریں اور ان نالہ جات میں پانی کے ڈسپوزل کیلئے ٹیکنیکل پرپوزل بنا کردیں تاکہ مین روڈ پر بارشی پانی جمع نہ ہو اور قیمتی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا بیک شکار نہ ہوں۔ کمیٹی اراکین نے گوجرانوالہ پسرور روڈ کی کارپٹ تعمیر ، پسرور روڈ کی فوری تعمیر کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت پنجاب سے فوری اقدامات کیلئے مشترکہ مطالبہ بھی کیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے بتایا کہ ڈمپر میں اوور لورڈنگ کے روکنے کیلئے ان کی لورڈنگ پوائنٹس پر چیک لگا دیا گیا ہے اوور لورڈنگ ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور رفتار کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے ایسے کنٹریکٹر جن کی استعداد کم ہے یا جو کام لئے ہیں سست روی کا شکار ہیں ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کہ جائے گی اور ایسے کنٹریکٹر کو بلیک لسٹ کیا جائے گا۔ انہوں نے تعمیر نو کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ منصوبوں میں معیار کو یقینی بنانا ان کی اولین ترجیح ہونی چاہئے اور ضمن میں غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button