شہر شہر سے
پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے
لاہور (ٹی این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن سابق وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں متحد ہے میاں نوازشریف اپنا علاج مکمل کروانے کے بعد پاکستان آئیں گے ان خیالات کا اظہار محمد ارشد وڑائچ ایم پی اے نے بین الاقوامی خبررساں ادارے ٹی این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا مسلم لیگ ن عوامی جماعت ہے اور 22 کروڑ عوام کے دکھ درد کو محسوس کرنے والی جماعت ہے جس نے پاکستان میں اندھیرے ختم کر لو ڈ شییڈنگ کے بحران پر قابو پا کر روشنیوں کے دیوے جلائے انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے جھال بچھائے مہنگائی بیروزگاری کو ختم کر کے میرٹ کی بنیاد پر بھرتیاں کر کے لوگوں کو روز گار مہیا کئے موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ مہنگائی اور بےروزگاری نے جنم لیا اور 22 کروڑ عوام سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے