
پاکستانشہر شہر سے
اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں ٹریفک پولیس کا مین جی ٹی روڈ اور اندرون مین بازار میں ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن۔
Chief Editor Arshad Mahmood Ghumman
سمبڑیال (ٹی این آئی)اسسٹنٹ کمشنر / ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سمبڑیال غلام فاطمہ بندیال کی سربراہی میں میونسپل کمیٹی اہلکاروں اور ٹریفک پولیس کا مین جی ٹی روڈ اور اندرون مین بازار میں ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری۔
تجاوزات کی مد میں آنے والے والا سامان ضبط کرنے سمیت جرمانے کیے گئے ، ٹریفک معطلی کا باعث بننے والوں کے خلاف کاروائی روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گی ،روڈ پر ناجائز تجاوزات ہر گز برداشت نہیں کی جائیں گی۔
اسسٹنٹ کمشنر نے لاری اڈا پر زیر تعمیر مسجد کی انتظامیہ کو روڈ سے جلد بلڈنگ مٹیریل اٹھانے کی ہدایت تاکہ ٹریفک کی روانی میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔