اہم خبریںپاکستانجرم وسزا

جن کے ایما پر سب کچھ ہو رہا ہے انکو فوری گرفتار کریں گے،اورشرپسندوں سے اسلام آباد کو فوری خالی کروانا ہے، آئی جی اسلام آباد

Chief Editor Arshad Mahmood Ghumman

آئی جی اسلام آباد نے پولیس افسران اور اہلکاروں سے خطاب کیا اور ان کا حوصلہ بلند کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھاکہ ہائیکورٹ کے حکم پر ہر صورت میں عمل کروانا ہے، شرپسندوں سے اسلام آباد کو فوری خالی کروانا ہے۔

 

انہوں نے ہدایت کی کہ کسی شرپسند کے ساتھ کوئی نرمی نہ برتی جائے، قانون کے مطابق کارروائی کریں۔آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھاکہ جن کی ایما پر یہ سب کچھ ہو رہا ہے ان کو فوری گرفتار کریں گے، شرپسندوں نے پولیس پر فائرنگ کی، ہمارے کئی جوان زخمی ہیں، احتجاج کی آڑ میں غیر ملکی شرپسند عناصر جھتے میں موجود ہیں، غیر ملکی شرپسندوں کی نشاندہی کرکے ان کا قلع قمع کرنا ہے۔

 

آئی جی اسلام آباد نے ڈی چوک پر پولیس کے تازہ دم دستے بھجوا دیے۔خیال رہے کہ خیبرپختونخوا سے آنے والے پی ٹی آئی کے قافلوں کے شرکا اسلام آباد کے ریڈ زون پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی مختلف مقامات پر پولیس سے جھڑپیں جاری ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button