
اہم خبریںپاکستانشہر شہر سے
سلح افواج کے ریٹائرڈ ملا زمین اور ان کے لواحقین کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا ئے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس
Chief Editor Arshad Mahmood Ghumman
سیالکوٹ (ٹی این آئی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ سیالکوٹ مظفر مختار کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ آرمڈسروسز بورڈ کا سالانہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائر یکٹر سولجربورڈ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی ڈائر یکٹر سولجر بورڈ نے اجلاس سے متعلق ایجنڈا پیش کیا اور بتایا کہ ڈسٹرکٹ آرمڈ سروسز بورڈ کے قیام کا بنیادی مقصد تینوں مسلح افواج کے ریٹائرڈ سولجر ز اور ان کے لواحقین کی فلا حی وبہبود کیلئے اقدامات بر ؤئے کار لا نا اور ان کے مسائل کو حل کر نا ہے ۔ اجلاس میں اے ڈی سی جی نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ مسلح افواج کے ریٹائرڈ ملا زمین اور ان کے لواحقین کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا ئے ۔