
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ہر ماہ کی پہلے دو دفتری ایام میں تحصیل ہیڈ کوارٹر کی سطح ریونیو عوامی خدمت سروسز اوپن کورٹ کا انعقاد کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر
Chief Editor Arshad Mahmood Ghumman
سیالکوٹ (ٹی این آئی)ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے تحصیل کمپلیکس سمبڑیال میں ریونیو عوامی خدمت سروسز اوپن کورٹ میں شہریوں کے مسائل سنے اور ریونیو کے متعلقہ شہریوں کی شکایات کے حل کیلئے موقع پر احکامات صادر کرتے ہوئے کہا محکمہ مال کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ وہ ریونیو کورٹ میں زیر سماعت کیسسز کی باقاعدگی سے سماعت کریں اور ان کو جلد از جلد نمٹائیں اور ریونیو مقدمات جو بلا وجہ التواء میں نہ رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ہر ماہ کی پہلے دو دفتری ایام میں تحصیل ہیڈ کوارٹر کی سطح ریونیو عوامی خدمت سروسز اوپن کورٹ کا انعقاد کیا جائے گا جہاں پر شہری اپنی شکایات اور مسائل ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کے روبرو پیش کرسکتے ہیں جن کا میرٹ پر ازالہ بھی کیا جائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال غلام فاطمہ نے بتایا کہ ریونیو عوامی خدمت سروسز اوپن کچہری میں 40 سائلین نے ریونیو کے متعلق مختلف مسائل اور شکایات درج کروائی ہیں جن میں نصف سے زائد کا ازالہ کیا جاچکا ہے اور باقی رہ جانے والی درخواستوں سے آئندہ چند روز میں حل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب کی ہدایت کے مطابق ریونیو عوامی خدمت سروسز میں شکایات کا مکمل ریکارڈ رکھا جارہا ہے اور ان کا فالو اپ بھی کیا جائے گا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے سمبڑیال کے نواحی دیہات ساہو والہ میں بنیادی مرکز صحت کا بھی اچانک دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز/ وزیٹر خواتین کو حکومت کی جانب سے فراہم میٹرینٹی کی سہولیات کی بابت آگاہی دیں اور سیف ڈیلیوری اور زچہ بچہ کی صحت کیلئے ویکسی نیشن کی اہمیت و افادیت بھی بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ روٹین ویکسی نیشن کو ڈیوٹی روسٹر کے مطابق انجام دیا جائے اور اس ضمن میں غفلت یا کوتاہی نہ برتی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے تحصیل کمپلیکس اور میونسپل کمیٹی کی لائبریری کا بھی معائنہ کیا۔