
لاہور (ٹی این آئی)معروف گلوکارہ حمیرا ارشد نے کہا کہ ہرشخص کا مجھ پہ قرض ہے جس نے بغیر کسی غرض کے مجھ سے محبت کی بغیر کسی مفاد کے مجھے عزت دی،بغیر کسی مطلب کے مجھے دعاوں میں یاد رکھا، وہ میری فیملی، خاندان، فرینڈ سرکل، یا سوشل میڈیا سے ہوں میرے لیے وہ لوگ انمول خزانہ ہیں جن کے دلوں میں میرا احساس ہے میری فکر ہے
انہوں نے کہا کہ ہر وہ انسان جس نے میری خوشی کیلیے ایک لفظ بھی لکھا ایک بار بھی کسی نے میرے حق میں دعا کی، ہر وہ دل جس نے میری خیر چاہی میں ان سب کی قرض دار ہوں،احسان مند ہوں، اور دعاؤں اور انمول محبتوں کے قرض دعاؤں سے اور احسان مندی سے اتارتی رہوں گی،انہوں نے کہا کہ اللہ سبحانہ و تعالی سے دعا۔گوہ ہوں آپ سب کو اپنی حفاظت کے حصار میں رکھے۔