اہم خبریںپاکستانشوبز

پریانکا نے پہنا 140 قیراط ہیروں پر مشتمل دنیا کا قیمتی ترین ہار، قیمت آپ کے ہوش اڑا دےگی

Chief Editor Arshad Mahmood Ghumman

 

 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  کچھ ماہ قبل اٹلی کی معروف اور مہنگی ترین جیولری کمپنی بلغاری کی  روم میں منائی گئی 140 ویں  سالگرہ پر پریانکا نے بھی  برانڈ کی جیولری پہن کر کیٹ واک کی۔اس ایونٹ میں بلغاری کی ایمبیسیڈر اور اداکارہ پریانکاکا ایک خوبصورت مغربی لباس  پر   گلے میں چمکتا ہار بھی مداحوں کی توجہ کامرکز بن گیا۔

 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس تقریب کیلئے پریانکا کے گلے میں پڑا ہار دنیا کے سب سے مشہور لگژری جیولری برانڈ بلغاری کی رومن کلیکشن کا حصہ ہے، ہار میں خوبصورت ڈیزائن کے 7 بڑے  اور ان کے ساتھ ہی جڑے  چھوٹے سائز کے کئی جگمگاتے ہیرے موجود ہیں۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق بلغاری کا یہ قیمتی ہار  140 قیراط  ہیروں سے تیار کیا گیا ہے  اور یہی خاصیت اس ہار کو اب تک کے سب سے قیمتی ہاروں میں سے ایک بناتی ہے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ اس خوبصورت ہار کی قیمت 40 ملین یورو ( 3 ارب 53 کروڑ سے زائد  بھارتی روپے)ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button