اہم خبریںپاکستانجرم وسزا

اقلیتوں کا تحفظ اور انکی شناخت کی حفاظت ہم سب کی بنیادی زمہ داری ہے ۔ ڈی جی اینٹی کرپشن کا کرسمس کے موقع پر گفتگو

Chief Editor Arshad Mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی)ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سہیل ظفر چٹھہ نے کہا ہے کہ آج کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں ہم سب شریک ہیں اور اقلیتوں کا تحفظ اور انکی شناخت کی حفاظت ہم سب کی بنیادی زمہ داری ہے ۔ اور آئین تمام شہریوں کو سماجی ، سیاسی، مزہبی اور معاشی حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔ وہ گزشتہ روز اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹرز پر کرسمس کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں گفتگو کر رہے تھے تقریب میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل وقاص الحسن بھی شریک ہوئے۔

 

ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ نے تقریب میں مسیحی ملازمین کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا اور ان میں تحائف بھی تقسیم کئے ۔ اس موقع پر انھوں نے کرسمس پر کرسچن کمیونٹی سے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ 11اگست 1947 کو پہلی دستور ساز اسمبلی سے قائد اعظم کا خطاب ہم سب کے لیے گائیڈنگ پرنسپل ہے اور قائد اعظم کے وژن کے مطابق پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں

 

سہیل ظفر چٹھ کا مزید کہنا تھا کہ بین المذہبی ہم آہنگی ہماری قومی شناخت ہے اور آئین پاکستان اقلیتوں کو بنیادی حقوق اور مفادات کی حفاظت کا بنیادی حق عطا کرتا ہے اور محبت، بھائی چارہ اور امن کا فروغ تمام مزاہب کی بنیادی تعلیمات کا حصہ ہیں۔ اور پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل ازادی حاصل ہے۔ ڈائریکٹر جنرل

 

سہیل ظفر چٹھہ چٹھہ نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں غیر مسلم پاکستانیوں کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹر جنرل سہیل ظفر چٹھہ نے کرسچن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ملازمین میں تحائف بھی تقسیم کئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button