
ڈپٹی کمشنر کاسیالکوٹ وزیر آباد، پسرور اور سیالکوٹ ڈسکہ روڈ کے اطراف سے ہر قسم کی نا جائز تجاوزات کو ختم کرنے کافیصلہ۔
Chief Editor Arshad Mahmood Ghumman
سیالکوٹ (ٹی این آئی)اراکین صوبائی اسمبلی کا سرکاری محکموں کی کارکردگی کا جائزہ، جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنے ہدایت،تفصیلات کے مطابق سینئر پارلیمنٹرین رکن صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ کی زیر صدارت ڈی سی آفس کمیٹی روم میں ایک خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال ، اراکین صوبائی اسمبلی چوہدری طارق سبحانی ، چودھری ارشد وڑائچ ، چودھری فیصل اکرام ، خواجہ سلطان ٹیپو ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ایوب بخاری ، مظفر مختار ، اے سی سیالکوٹ انعم بابر اور اے سی ڈسکہ ماہم مشتاق سمیت تمام صوبائی محکموں کے مقامی حکام ، ٹریفک پولیس، ایس ڈبلیو ایم سی اور پیسپ کے عہدیدار بھی اجلاس میں شریک تھے۔
اراکین صوبائی اسمبلی نے کہا کہ سیالکوٹ کے باسیوں کو معیار ی سہولیات کہ فراہمی اور شہر کی خوبصورتی کیلئے تمام محکمے ملکر کام کریں۔ شہر کے داخل ہونے والی میں مین شاہرات جن میں سیالکوٹ وزیر آباد روڈ، سیالکوٹ پسرور روڈ اور سیالکوٹ ڈسکہ روڈ کے اطراف سے ہر قسم کی تجاوزات کو ختم کیا جائے اور سیوریج کے نظام کی بحالی اور روڈ انفراسٹریکچر کو بہتر بنایا جائے تاکہ سیالکوٹ کو بین الاقوامی شہر بن گیا ہے اس میں آنے والوں کو یہ حقیقت میں بھی بڑا شہر دکھائی دے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک کا بہاؤ ایک بڑا چیلنج ہے اس کی روانی کیلئے میونسپل کارپوریشن اور ٹریفک پولیس باہمی کوآرڈینیشن ںسے کام کریں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر آباد روڈ پر واقع ہر فیکٹری اور کمرشل عمارت اپنے ویسٹ کے مطابق لازمی کوڑا دان رکھے اور فیکٹری اور کمرشل ویسٹ روڈ پر نہ پھینکیں اور ساتھ ہی اپنے صنعتی و کمرشل یونٹس کی پودوں سے آراستہ کریں گے جس سے وزیر آباد روڈ کی خوبصورتی میں بے پناہ اضافہ ہوگا اور اس ماڈل کو شہر کی دیگر روڈ پر بھی اپلائی کیا جائے گا۔ محمد منشاء اللہ بٹ نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف جلد سیالکوٹ کا دورہ کریں گی۔