اہم خبریںپاکستانجرم وسزا

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کا چھاپہ: پرنسپل آفیسر ایگریکلچر گریڈ BS-19 مظہر کلیم رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

Chief Editor Arshad Mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ وہاڑی نے چھاپہ مارکر پرنسپل آفیسر ایگریکلچر گریڈ BS-19 مظہر کلیم کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق

پرنسپل آفیسر ایگریکلچر وہاڑی نے شہری سے سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل کیلئے 70 ہزار روپے رشوت طلب کی جس پر شہری نے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سے رابط کیا اور رشوت طلب کرنے پرپرنسپل آفیسر ایگریکلچر گریڈ 19 کے خلاف کاروائی کرنے کی درخواست دی ۔ جس پر اینٹی کرپشن وہاڑی نے مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ مار کر ملزم سے موقع پر نشان زدہ نوٹ برآمد کر کے اسکے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ۔

ڈی جی اینٹی کرپشن کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button