پاکستانشہر شہر سے

اینٹی کرپشن کی کارروائی کرپشن کرنے والے کرپٹ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ڈی سی او آفس سیالکوٹ کے سابقہ کلرک کے خلاف اسلحہ لائسنس کے لیے عوض 80 ہزار روپے رشوت لینے پر مقدمہ درج

Chief Editor Arshad Mahmood Ghumman

سایالکوٹ (ٹی این آئی)سیالکوٹ اینٹی کرپشن کی ایک اور کارروائی کرپشن کرنے والے کرپٹ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ڈی سی او آفس کے سابقہ کلرک کے خلاف اسلحہ لائسنس کے لیے عوض 80 ہزار روپے رشوت لینے پر مقدمہ درج ملزم گرفتار

تفصیلات کے مطابق ڈی سی او آفس میں سابقہ کلرک انیل بابر بھٹی نے عرفان نامی شہری سے اسلحہ لائسنس کے عوض 80 ہزار روپے بطور رشوت لیے جس پر متاثرہ شہری نے اینٹی کرپشن کو درخواست دی جس پر کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا لیکن ملزم فرار ہو گیا جس پر ملزم کی گرفتاری کے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اینٹی کرپشن سیالکوٹ کے سی او، ملک ندیم منور نے اس کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں موجود کرپٹ عناصر کے خلاف بلا تفریق کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کا خاتمہ اور انصاف کی فراہمی ادارے کی اولین ترجیحات ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button