پاکستانشہر شہر سے

ڈی پی او سیالکوٹ کی جانب سے اہم اقدام، اہلیان سیالکوٹ کو *محفوظ سیالکوٹ* دینے کے لیے سٹی سیالکوٹ اور ڈسکہ میں سنیپ چیکنگ کے لیے سپیشل ٹیمیں کی تشکیل

Chief Editor Arshad Mahmood Ghumman

سیالکوٹ (ٹی این آئی)ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد کی جانب سے اہم اقدام، اہلیان سیالکوٹ کو *محفوظ سیالکوٹ* دینے کے لیے سٹی سیالکوٹ اور ڈسکہ میں سنیپ چیکنگ کے لیے سپیشل ٹیمیں کی تشکیل۔ یہ ٹیمیں باڈی کیم، بلٹ پروف جیکٹس، جدید اسلحہ اور دیگر الیکٹرانک گیجٹس سے لیس ہونگی جن کا براستہ لنک سیف سٹی سسٹم سے ہو گا۔
جو یہ ٹیمیں کرائم ہاٹ سپاٹ پر سرپرائز طور پر ایک چیک پوسٹ قائم کرینگے اور 45 منٹ کے عرصہ میں سنیپ چیکنگ کرینگے۔ جہاں پر مشکوک افراد کو بذریعہ کرائم پروی وینشن ایپ کے ذریعے چیک کیا جائے گا۔ جس سے کریمینل افراد کو کرائم سے پہلے روکا جا سکے گا۔ پولیس ٹیم کے باڈی کیم کی آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ ہو گی اور یہ تمام ڈیٹا سیف سٹی کے سسٹم سے منسلک ہو گا۔

ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے سیالکوٹ کے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوران سنیپ چیکنگ ان ٹیموں سے آپکا تعاون بہتر خدمت میں معاون ثابت ہو گا اور اس کے ساتھ ساتھ عوام کی جانب سے پولیس ملازمان کے غیر مناسب روایہ کی شکایت کا ازالہ بھی ہو گا۔ایک اور اہم اقدام اٹھاتے ہوئے شہریوں کی جانب سے ٹریفک سٹاف کے ناروا سلوک اور غیر ضروری چالان کرنے کی شکایات کو دور کرنے کے لیے ٹریفک پولیس اسٹاف کو بھی باڈی کیم سے لیس کر دیا گیا ہے۔ جس کا بھی لنک سیف سٹی سسٹم سے ہوگا۔

 

ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے کہا ہے کہ اس جدید اور آئی ٹی بیس سسٹم سے لیس ٹیموں کا مقصد سیالکوٹ کے باسیوں کے لیے بہتر پبلک سروس ڈیلوری مہیا کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button