انٹرنیشنل

بین الافغان مذاکرات کا آغاز آج ہوگا،امریکا کی جانب سے خیر مقدم

دوحہ /واشنگٹن /کابل(ٹی این آئی)قطری حکومت نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں امن کے لیے بین الافغان مذاکرات آج (ہفتہ کو) شروع ہوں گے،ادھر امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے قطر کی حکومت کی جانب سے تاریخ کا اعلان کیے جانے کا خیر مقدم کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں قطری حکومت نے اعلان کیا کہ بین الافغان مذاکرات ہفتے سے دوحہ میں ہوں گے، فریقوں کے درمیان یہ اہم براہ راست مذاکرات افغانستان میں دائمی امن لانے کی جانب پیشقدمی کی علامت ہیں۔طالبان وفد کے ترجمان محمد نعیم وردک کے مطابق یہ افتتاحی میٹنگ ہے۔دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ یہ تاریخی لمحہ اور افغانستان کے لیے بہترین موقع ہے کہ وہ 40 برس سے جاری جنگ اور خونریزی ختم کرے۔واضح رہے کہ مذاکرات کی تاریخ کا اعلان کیے جانے سے پہلے طالبان کے وہ 6 قیدی کابل سے دوحہ منتقل کردیے گئے ہیں جن کی رہائی کا طالبان نے مطالبہ کیا تھا مگران کی رہائی کی فرانس اور آسٹریلیا نے مخالفت کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button