
چوہدری نصیر عباس سدھو کی لالہ موسی رابطہ آفس آمد ممبر قومی اسمبلی کی وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے اسکیموں کے متعلق بریفنگ
Chief Editor Arshad Mahmood Ghumman
لاہور(ٹی این آئی)ممبر قومی اسمبلی چوہدری نصیر احمد عباس سدھو کی ممبر قومی اسمبلی چوہدری ذوالفقار بنڈر ،چوہدری افضال دیونہ،چوہدری احمد شاہ میر سدھو، سیف الرحمن بھٹی،میاں کامران ادریس بیکنانوالہ،چوہدری اظہر سدھو اور چیئرمین محمد اصغر،کے ہمراہ لالہ موسی رابطہ آفس آمد۔
رابطہ افس میں اکٹھ منعقد کیا گیا جس کا مقصد تمام منظور ہونے والے فنڈز پر مشاورت،واپڈا سروے میں کمی بیشی اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے اسکیموں کے متعلق بریفنگ دی گئی۔ایم این اے کی جانب سے تمام متوقع کونسلر حضرات کو ہدایت جاری کی گئی کہ واپڈا سروے کو دوبارہ کروایا جائے اور بلا تفریق سروے کیا جائے اس کے بعد تمام وارڈز سے تشریف لائے کارکنان کی ترتیب وائز سروے سے متعلق تحفظات اور تجاویز نوٹ کی گئی۔
اس موقع پر سجاد بٹ،سیٹھ طفیل،نعیم بٹ،تنویر ڈار،شریف ڈار،سید زکا شاہ،نثار بٹ،شیخ راشد،خالد جاوید نوری،طارق زرگر ،شہزاد انصاری،طارق منہاس، مرزا ناصر،رمضان بٹ،شہباز قمر بٹ،شہباز بٹ،حمزہ تارڑ،رانا اصرار،ملک سعد،راجہ انصر اور مسلم لیگ نون کے کثیر تعداد میں کارکنان بھی موجود تھے۔