اہم خبریںپاکستانجرم وسزا

ایم ڈی NRTC بریگیڈیئر عظمت شبیر اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکی ملاقات، پنجاب پولیس کو جدید ٹیکنالوجی، ڈرونز، اور تھرمل امیجنگ کے آلات سے لیس کرنے پر بھی اتفاق

Chief Editor Arshad Mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی)ایم ڈی نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن NRTC بریگیڈیئر عظمت شبیر کی سنٹرل پولیس آفس آمد اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات۔

ملاقات میں پنجاب پولیس اور این آر ٹی سی کے درمیان ٹیلی کمیونیکیشن ڈویلپمنٹ، سیف سٹیز پراجیکٹس، اور جدید مانیٹرنگ و سرویلنس میکانزم کے فروغ پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ پنجاب پولیس کو جدید ٹیکنالوجی، ڈرونز، اور تھرمل امیجنگ کے آلات سے لیس کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

وفد میں ریجنل جی ایم بریگیڈیئر زاہد میتلا، جنرل منیجر پی ایم او کرنل فرخ، جی ایم کمرشل سید عامر جاوید، بزنس ڈویلپمنٹ منیجر حسن سجاد خان شامل تھے۔ ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی احسن یونس، ڈی آئی جی لاجسٹکس شارق کمال، ڈی آئی جی ٹیلی اینڈ ٹرانسپورٹ عمران احمر، ایس ایس پی ٹیلی علی ضیا، اے آئی جی لاجسٹکس اور اے آئی جی آپریشنز سمیت سینئر افسران بھی شریک ہوئے۔

 

وفد کو شہدا و غازی والز، میوزیم، کانسٹیبلری لاؤنج سمیت سی پی او کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کروایا گیا۔ دورے کے اختتام پر سووینئرز کا تبادلہ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button