پاکستانشہر شہر سے

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول میں معیار تعلیم بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں،کمشنر گوجرانوالہ

Chief Editor Arshad Mahmood Ghumman

گوجرانوالہ(ٹی این آئی) قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات ، کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی نے پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے ، پرنسپل ساجد جمال ، اساتذہ کرام اور والدین نے بھرپور شرکت کی ۔ کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات کو مبارکباد دی ، انکے اساتذہ کرام کی کاوشوں کو زبردست سراہا ۔

کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول معیار تعلیم کے حوالے سے گوجرانوالہ کے ایجوکیشن سیکٹر میں نمایاں مقام رکھتا ہے جس کا تمام کریڈٹ محنتی اساتذہ کرام کو جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول میں معیار تعلیم بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں ، سکول میں اعلی تعلیمی صلاحیت کے حامل ٹیچرز کا تقرر کیا گیا ہے نیز انکی صلاحیت کو نکھارنے کے لئے تربیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

 

کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے امید ظاہر کی کہ قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول تعلیمی میدان میں اپنا منفرد مقام برقرار رکھے گا۔ قبل ازیں پرنسپل ساجد جمال نے گزشتہ تعلیمی سال کے حوالے سے رپورٹ پیش کی

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button