انٹرنیشنل

ٹِک ٹاک کو امریکا میں دی گئی مہلت میں توسیع نہیں کریں گے، ٹرمپ

واشنگٹن (ٹی این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چینی کمپنی بائٹ ڈانس کو امریکا میں اپنے اثاثے ٹِک ٹاک ایپ کو فروخت کرنے کی آخری تاریخ طے شدہ ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔امریکی ٹی وی کے مطابق ٹرمپ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ یا تو یہ بند ہوجائے گی یا وہ اسے بیچ دیں۔ ٹک ٹاک کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں ہوگی۔امارات اسرائیلی امن معاہدے پر ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یو اے ای اور اسرائیل کے مابین امن معاہدے میں کچھ دوسرے ممالک شامل ہوسکتے ہیں۔ٹرمپ 15 ستمبر کو امارات ، اسرائیل امن معاہدے کی باقاعدہ منظوری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ دونوں ممالک کے وفود معاہدے پر دستخط کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button