پاکستانشوبز

وزیر اعلی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں عید پر پنجاب بھر کے ڈراموں کی سخت ترین مانیٹرنگ کا فیصلہ:تنویر ماجد

Chief Editor Arshad Mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی)ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل تنویر ماجد کی کلچرل جرنلسٹس سے ملاقات،پنجاب بھر کے تھیٹرز کی ای مانیٹرنگ کے حوالےسے بریفنگ۔ تنویر ماجد نے کہا کہ پنجاب بھر کے تھیٹرز میں ای مانیٹرنگ شروع کر دی گئی ہے تاکہ اسٹیج ڈراموں سے فحاشی و عریانی کا خاتمہ ہوسکے۔ کسی بھی فنکار کی جانب سے ڈارمہ ایکٹ کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جا رہا ہے۔

پنجاب آرٹس کونسل ہیڈ آفس لاہور میں بریفنگ میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل تنویر ماجد نے کہا کہ تمام تھیٹرز مالکان نے اپنے بیان حلفی جمع کرائے ہیں۔سب کو ڈرامہ ایکٹ اور ایس او پیز سے متلعق پابند کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے احکامات کی روشنی میں عید پر پنجاب بھر کے ڈراموں کی سخت ترین مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ای مانیٹرنگ کے بعد خلاف ورزی پر نوٹسز دینے کا بھی سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

 

اس حوالے سے پنجاب آرٹس کونسل کے ہیڈ آفس شادمان میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔فیصلہ کیا گیا ہے کہ عید کے بعد اسٹیج ڈراموں کی مکمل فل ڈریس ریہرسل دیکھی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button