پاکستانشہر شہر سے

پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مینارٹی کارڈ لانچ کیا گیا ہے۔مینارٹی کارڈ سے 50 ہزار گھرانوں کو ساڑھے 10 ہزار روپے سہ ماہی بعد ملیں گے۔ چوہدری ارشد جاوید وڑائچ

Chief Editor Arshad Mahmood Ghumman

سمبڑیال (ٹی این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر پارلیمانی سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب چوہدری ارشد جاوید وڑائچ ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال غلام فاطمہ ، چوہدری رانا جنگ شیر سابق چئیرمن میونسپل کمیٹی سمبڑیال نے AC آفس سمبڑیال میں مینارٹی کارڈ تقسیم کیے۔

اس موقع پرچوہدری ارشد جاوید وڑائچ ایم پی اے نے کہا کہ حقدار کو حق ملنے پر خوشی ہے ، سب مذاہب ایک مضبوط لڑی میں پروئے ہیں، مینارٹیز کی پہچان سچے اور پکے پاکستانی ہے۔ چوہدری ارشد جاوید وڑائچ نے کہا پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مینارٹی کارڈ لانچ کیا گیا ہے۔مینارٹی کارڈ سے 50 ہزار گھرانوں کو ساڑھے 10 ہزار روپے سہ ماہی بعد ملیں گے۔

چوہدری ارشد جاوید وڑائچ نے مزید کہا کہ اقلیتی برادری کی حفاظت اور زندگیوں میں بہتری لانا ہماری ذمہ داری ہے ، مینارٹیز کی حفاظت کا فرض حکومت پنجاب پوری ذمہ داری سے نبھا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button