انٹرنیشنل

فرانسیسی صدر نے یورپ کے مفادات کو خطرات سے دوچار کر دیا ہے، ترکی

انقرہ (ٹی این آئی)ترکی نے فرانس کے صدر ایمینوئیل میکرون کے بیان کی مذمت کی ہے جنہوں نے ترکی اور یونان کے درمیان جاری بحران کے درمیان مداخلت کرتے ہوئے ترکی مخالف بیان جاری کیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاری ایک بیان میں ترکی کی وزارت خارجہ نے کہا کہ میکرون نے اپنے انفرادری اور قومیتی موقف کی وجہ سے یورپ کے مفادات کو خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ میکرون اپنے پرانے نوآبادیاتی اضطرار کی وجہ سے رسمی گفتگو کر کے لوگوں کو سبق دینا چاہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button