پاکستانشہر شہر سے

رمضان نگہبان پیکج ،ضلع سیالکوٹ کے 1 لاکھ 12 ہزار 300 خاندانوں میں 10 ہزار روپے فی کس بذریعہ پے آرڈر تقسیم کئے جائیں گے:ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ

Chief Editor Arshad Mahmood Ghumman

سیالکوٹ (ٹی این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف رمضان نگہبان پیکج 2025 ء کے تحت ضلع سیالکوٹ کے 1 لاکھ 12 ہزار 300 خاندانوں میں 10 ہزار روپے فی کس بذریعہ پے آرڈر تقسیم کئے جائیں گے، پے آرڈر ریونیو سٹاف اور سیکرٹری یونین کونسل کے ذریعے ہوگی۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے انوار کلب آڈیٹوریم سیالکوٹ میں پے آرڈر کی تقسیم کے سلسلہ میں سیکرٹری یونین کونسلز اور ریونیو سٹاف کے مشترکہ خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ انعم بابر، پسرور قمر منج، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عمر امجد بیگ کے علاؤہ چاروں تحصیلوں کے تحصیلدار ان اور اے ڈی ایل جی بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے کہا کہ امسال حکومت پنجاب نے رمضان نگہبان پیکج بذریعہ پے آرڈر دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد حقدار خاندانوں تک شفاف طریقے سے امدادی رقوم کی ترسیل کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع سیالکوٹ کی 148 یونین کونسلز میں پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری کے تحت 15 فروری تک تقریبا ڈیڑھ لاکھ خاندانوں نے خود کو رجسٹرڈ کروایا جن کی سیکروٹنی کے بعد حسب وعدہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اہل خاندانوں میں رمضان نگہبان پیکج کی تقسیم کا آغاز کردیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ 30 ارب روپے کے رمضان نگہبان پیکج کے تک پنجاب بھر میں 30 لاکھ خاندان استفادہ حاصل کریں گے جس میں ضلع سیالکوٹ کے لئے 1 ارب 12 کروڑ 30 لاکھ روپے کے فنڈز سے 1 لاکھ 12 ہزار 300 خاندان رمضان نگہبان پیکج حاصل کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button