انٹرنیشنل

نوول کروناوائرس کی عالمی وبا ءپر قابو پانے کیلئے پاکستان کی مدد جاری رکھیں گے ،چین

ماسکو(ٹی این آئی)چین کے ریاستی قونصلرووزیرخارجہ وانگ یی نے کہاہے کہ چین، پاکستان میں نوول کروناوائرس کی عالمی وبا پر قابو پانے کیلئے پاکستان کی مدد جاری رکھے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او)برائے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ حالیہ ایس سی اووزرائے خارجہ اجلاس کے خاص طورپرانفرادیت کے طوفان اوربدمعاشی کے اقدامات کے دوران مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔وانگ نے مزید کہاکہ انہوں نے کثیرالجہتی پرعمل پیرا ہونے،اقوام متحدہ کی اتھارٹی اور بین الاقوامی قانون برقراررکھنے اورمختلف چیلنجز کا مشترکہ جواب دینے پر واضح مﺅقف اختیار کیا ہے اور ایس سی او کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو بھی پورا کیاہے۔وانگ نے کہاکہ حقائق نے ثابت کیاکہ عالمی وبا چین اورپاکستان کو متحد ہو کر آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتی۔قریشی نے کہاکہ ایس سی او وزرائے خارجہ کااجلاس بہت کامیاب رہا اوراس نے کثیرالجہتی اوراقوام متحدہ کی بنیادی پوزیشن کے تحفظ کیلئے واضح اشارہ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین نے ہمیشہ ایک دوسرے پراعتماد کیاہے اورمدد کی ہے اور پاکستان چین کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ کھڑا ہے اورچین کی بدنامی یا بے بنیاد الزامات کی مخالفت کرے گا۔قریشی نے کہاکہ پاکستان راہداری کی تعمیر،غربت کے خاتمہ میں تجربات کے تبادلوں میں اضافہ، زرعی تعاون پربھرپورعمل کرنے اورپاکستان اورچین کے درمیان جاری سدابہاراسٹریٹجک تعاون کو فروغ دینے کیلئے تیار ہے۔فریقین نے افغانستان اور دیگرمعاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button