اہم خبریںپاکستان

پنجاب حکومت نے جرنلسٹس سپورٹ فنڈ کی رقم پانچ کروڑ سے بڑھا کر 10 کروڑ کردی

Editor Arshad Mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی)پنجاب حکومت نے جرنلسٹس سپورٹ فنڈ کی رقم پانچ کروڑ سے بڑھا کر 10 کروڑ کردی۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی زیر صدارت جرنلسٹ سپورٹ فنڈ کا اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹری محمد نواز گوندل ،ڈپٹی سپیکرٹری فنانس رافعہ قیوم ، صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری و دیگر موجود تھے۔

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کے صحافیوں کی فلاح و بہبود کےلئے جرنلسٹ انڈوونمنٹ فنڈز کی رقم ڈبل کردی ہے، جرنلسٹس سپورٹ فنڈز کی رقم 5کروڑ سے بڑھا کر 10کروڑ کردی گئی ہے، مریم نواز پنجاب کے صحافیوں کےلئے انقلابی اور تاریخی اقدامات کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے لئے جلد ہمت کارڈ اور ہیلتھ کارڈ کا پراسیس مکمل کیا جائے گا، مریم نواز صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کےلئے کوشاں ہیں ، صحافی برادری کے مسائل کا حل پنجاب حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔

اجلاس میں پنجاب کے 85 صحافیوں کے لیے سپورٹ فنڈز کے اجراءکی منظوری دی گئی، 23 صحافیوں کی بیٹیوں کی شادی اور 63 صحافیوں کےلئے علاج معالجے کےلئے فنڈز کے اجراءکی منظوری دی گئی جبکہ فنڈز کی کمی کے باعث جو صحافی رہ گئے انکی درخواستوں کو آئندہ سہ ماہی میں انٹرٹین کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button