
اسلام آباد(ٹی این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفے کمال نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔وزارت صحت آمد پر وفاقی سیکرٹری صحت ندیم محبوب اور وزارت کے سینئر حکام نے اُن کا استقبال کیا،وزارت کا قلمدان سنبھالنے کے بعد وفاقی وزیر صحت سید مصطفے کمال نے اہم اجلاس کی صدارت کی۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق وفاقی وزیر کو صحت سے متعلق امور پر تفصیلی بریفننگ دی گئی ۔سید مصطفے کمال نے وزارت صحت کے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحت کی وزارت ایسا ادارہ ہے جس سے کروڑوں عوام کی زندگیاں وابستہ ہیں،ہمارے کیے جانے والے فیصلوں کے اثرات عوام پر پڑتے ہیں،میں جب تک یہاں ہوں اس بات کو یقینی بناوں گا کہ ہمارے فیصلوں اور اقدامات سے عوام کی زندگی پر اچھے اثرات مرتب ہوں۔