
راولپنڈی (ٹی این آئی)پی اوراولپنڈی ریجن بابرسرفراز الپا کاضلع چکوال تھانہ چوآسیدن شاہ میں کھلی کچہری کا انعقاد،کھلی کچہری میں شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی.
شہریوں کی درخواستوں پر متعلقہ افسران کو فوری انکوائری و کارروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے مقررہ ٹائم فریم میں رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کیے گئے، اس موقع پرآر پی اوراولپنڈی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو انصاف کی فراہمی کے لیے تھانہ ایک بنیادی یونٹ ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کو تھانہ جات کی سطح پر فوری انصاف کی فراہمی اور میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔