
بانی تحریک انصاف عمران خان نے ضمنی الیکشن سمبڑیال میں امیدوار نامزد کر دیا!
Editor Arshad Mahmood Ghumman
لاہور (ارشدمحمودگھمن) باوثوق ذرائع تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے حلقہ پی پی 52 سمبڑیال میں یکم جون 2025 کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں صوبائی اسمبلی کے لئے فاخر نشاط گھمن کو ٹکٹ کے موضوع قرار دیا ہے،ذرائع تحریک انصاف کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان سے گزشتہ تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر سے ہونیوالی ملاقات میں سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 سمبڑیال میں ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی مرحوم ارشد وڑاٸچ کے انتقال کی وجہ سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سےشیڈول کا اعلان ہونے پر تحریک انصاف کے امیدوار کو ٹکٹ دینے حوالے بات چیت کی گئی جس میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی بریگیڈیر ریٹائرڈ محمد اسلم گھمن کے بھائی عظیم نوری سیکرٹری جنرل سیالکوٹ تحریک انصاف کو ٹکٹ کے لئے ڈسکس کیا گیا مگر بانی عمران خان نے اس حلقہ سے سابق امیدوار فاخر نشاط گھمن کو مبینہ ٹکٹ کے دینے کے لئے بہتر قرار دیا اور پارٹی کی پالیسی کو برقرار رکھنے کیلئے واضح ہدایات جاری کردی ہیں۔یاد رہے اس حلقہ سے ن لیگ کی ٹکٹ پر حنا ارشد سابق چیئرمین ضلع کونسل سیالکوٹ اور مرحوم محمد ارشد وڑاٸچ ایم پی اے کی بیٹی الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں اس حلقہ کے ن لیگ کے تمام امیدواروں اور سینیئر رہنماؤں نے بھی متفقہ طور پر حمایت کی ہے۔تاہم فاخر نشاط گھمن نے تحریک انصاف کی اعلی قیادت اور بانی عمران کے ہر فیصلے پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا ٹکٹ ملے یا نہ ملے بانی کا سپاہی بن کر الیکشن میں حصہ لینے والے پارٹی کے نامزد کردہ امیدوار کا ساتھ دوں گا ۔ذرائع کے مطابق اس حلقہ سے ٹکٹ کے حصول کے لیے درخواست دینے والوں کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سےملاقات کرانے کا بھی امکان ہے۔