پاکستان

میجرراجہ عزیزبھٹی شہیدنشان حیدرکا55واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے

لاہور( ٹی این آئی)میجرراجہ عزیزبھٹی شہیدنشان حیدرکا55واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے ۔میجرراجہ عزیزبھٹی شہید1928ء میں ہانگ کانگ میں پیدا ہوئے اور1947ء میںآزادی سے پہلے پاکستان آگئے اورضلع گجرات کے ایک گائوںمیں سکونت اختیارکی۔1950ء میں انہوں نے پاک فوج میں شمولیت اختیار کی اورپنجاب رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔
ستمبر1965ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران انہوں نے ایک کمپنی کمانڈرکی حیثیت سے برکی لاہورمیں اپنی فارورڈپلٹون کے ساتھ محاذ پرموجودرہنے کافیصلہ کیا اورپانچ دن تک دفاعی لحاظ سے انتہائی اہم نہربی آربی کابہادری سے دفاع کیا۔بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل فائرنگ اورگولہ باری کے باوجود وہ اپنے بہادرفوجی جوانوں کے ہمراہ بی آر بی نہرکے محاذپرڈٹے رہے اوردشمن کاایک گولہ لگنے سے جام شہادت نوش کرگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button