اہم خبریںپاکستان

وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے لاہور سمیت دیگر مقامات پرڈرون حملوں کی مذمت کی اور  12 مقامات پر بھارتی ڈرون بروقت گرانے پرپاک فوج کو خراج تحسین

Editor Arshad Mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی)وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے لاہور سمیت دیگر مقامات پرڈرون حملوں کی مذمت کی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے  12 مقامات پر بھارتی ڈرون بروقت گرانے پرپاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا

اورانتظامیہ،پولیس،ریسکیوسروسزاورپاک فضائیہ کےبروقت رسپانس کو بھی سراہا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ڈرون حملو ں میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا  بھی کی  جبکہ ڈرون حملوں کے دوران زخمی شہری او رافسران کے بہترین علاج کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ مریم نوازنے متعلقہ علاقوں میں انتظامی افسران کو زخمیوں کے علاج کی مانیٹرنگ کی ہدایت بھی کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بھارت کوبے گناہ شہریوں پر حملے کا خمیازہ بھگتنا ہوگا،پوری قوم پاک فوج کے افسران و سپاہیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button