اہم خبریںپاکستان

بھارت اپنے عوام کو نہیں بتائے گا کہ اسے ہر طرف سے مار پڑ رہی ہے: خواجہ آصف

Editor Arshad Mahmood Ghumman

 پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت ہر طرف سے مار کھا رہا ہے، بھارت نے اپنے عوام کو بھی مطمئن رکھنا ہے، بھارت اپنے عوام کو یہ تو نہیں بتائے گا کہ ان کو ہر طرف سے مار پڑ رہی ہے، بھارت کا جھوٹ بے نقاب ہو رہا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے کسی سویلین علاقے کو نشانہ نہیں بنایا، پاکستان نے صرف ملٹری ٹارگٹ کو نشانہ بنایا ہے، پاکستان کے عوام آرام کریں، پاک فوج پاکستان کی حفاظت کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی فورسز نے 6 اور 7 مئی کی بھارتی جارحیت کو ناکام بناتے ہوئے بھارت کی جانب سے اب تک بھیجے گئے 77 ڈرونز تباہ کر دیے۔

اس کے علاوہ 7 مئی کو فضا میں ہونے والی دنیا کی سب سے بڑی ڈاگ فائٹ میں شاہینوں نے بھارتی رافیل کا غرور خاک میں ملا دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button