پاکستان
وزیر ریلوے کی زیر صدارت اجلاس، محکمانہ امور پرتبادلہ خیال کیا گیا
لاہور(ٹی این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد ریلوے نے ہیڈکوارٹرز لاہور میں اعلیٰ اجلاس کی صدارت کی ۔وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے حال ہی میں تعینات ہونے والے سی ای او ریلوے نثار احمد میمن کو خوش آمدید کہا۔اجلاس میں چیئرمین ریلوے بورڈ حبیب الرحمان گیلانی ، آئی جی ریلوے پولیس عارف نواز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں فریٹ اور پسنجر ٹرین آمدن ، سابقہ ٹرین سٹاپ و ٹائمنگ بحال کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔