
لاہور(ٹی این آئی)انسداد تجاوزات گرینڈ آپریشن,ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی قیادت میں آپریشن جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق مختلف علاقوں سے 3800 سے زائد تجاوزات ہٹادی گئیں،31 ٹرک تجاوزات کا سامان ضبط، 2 ایف آئی آرز درج لی گئی،بڑی تعداد میں بینرز، پوسٹرز، اسٹریمرز ہٹا دئیے گئے،
کاہنہ، سمن آباد، گرین ٹاؤن سمیت متعدد علاقوں سے تجاوزات ختم،ملتان روڈ سرکلر روڈ ،ٹاؤن شپ، ماڈل ٹاؤن اور گلبرگ سے تجاوزات ختم کر دی گئیں۔
ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کا کہنا ہے کہ شہر کی خوبصورتی بڑھانے کیلئے تجاوزات کا خاتمہ ضروری ہے ، بغیر کسی تفریق کے تجاوزات کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔