اہم خبریںپاکستان

30 دسمبر تک دی گئی ڈیڈ لائن کے بعد ٹینری زون سے باہر کسی ٹینریوں کو چلنے نہیں دیا جائے انتظامیہ کریک ڈاؤن کرے،خواجہ آصف

Chief Editor Arshad Mahmood Ghumman

سیالکوٹ (ٹی این آئی) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سیالکوٹ ٹینری زون کا منصوبہ 16 سالوں سے التواء کا شکار ہے، 2008 میں محکمہ ماحولیات پنجاب سے اس منصوبے کیلئے 29 کروڑ روپے لون لیکر دیا، 30 دسمبر تک دی گئی ڈیڈ لائن کے بعد ٹینری زون سے باہر کسی ٹینریوں کو چلنے نہیں دیا جائے انتظامیہ کریک ڈاؤن کرے گی، یکم جنوری منصوبے فنکشنل نہ ہوا تو تاخیر کے ذمہ داروں کے خلاف اسمبلی کے فلور پر آواز بلند کروں گا اور خود کیس لیکر نیب جاؤں گا۔ یہ بات انہوں نے آج ڈی سی آفس کمیٹی روم میں ضلع سیالکوٹ جاری / مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے دوران کہی۔

 

ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق ، رکن صوبائی اسمبلی فیصل اکرام، سابق میئر توحید اختر چودھری، چودھری بشیر احمد، صدر چمبر اکرام، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اقبال سنگھیڑا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مظفر مختار، اسسٹنٹ کمشنر انعم بابر، چیئرمین اوورسیز پاکستانی کمیشن شاہد کہگ، میاں اشفاق احمد، خواجہ ٹیپو، رانا وحید سمیت پولیس کے مقامی حکام بھی موجود تھے۔
وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ضلع کچہری کے تمام دفاتر کو شہر سے بابر منتقل کرنے کے منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جی سی وویمن یونیورسٹی کو 200 ایکڑ پر محیط ایمن آباد روڈ پر نیو کیمپس پر منتقل کیا جائے گا اور کچہری میں خالی ہونے والی جگہ کو ساتھ ساتھ پارک میں تبدیل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈسکہ روڈ پر جنرل بس اسٹینڈ کی منتقلی کیلئے 22 کروڑ روپے کی لاگت سے زمین ایکوائر کی جائے گی اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلئے نئے بس اسٹینڈ کے سامنے انڈر پاس بھی تعمیر کیا جائے گاجبکہ میونسپل کارپوریشن کی نگرانی میں شہر کے اہم چوکوں کی ٹریفک سگنلز لگائے جائیں گے۔شہر کے اہم بازاروں جن میں مسلم بازار اور لہائی بازار شامل ہین کو ٹریفک فری بنانے اقدامات کئے جائیں۔

 

انہوں نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کو تجویز دی کہ وہ ریلوے اسٹیشن کی ملحقہ لینڈ پر کمرشل یا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے بنیاد پر ایک بڑا پارکنگ پلازہ تعمیر کریں تاکہ اندورن شہر کاروباری سرگرمیوں کو وسعت دی جاسکے۔ انہوں نے کہا ٹریفک کی روانی میں سب سے بڑی رکاوٹ تجاوزات ہیں ان کے خاتمہ کیلئے میونسپل کارپوریشن ، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور پولیس ملکر پلان ترتیب دیں اور مسلسل کارروائی کی جائے۔

 

انہوں نے کہا کہ تجاوزات کروانے میں ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی روانی کیلئے روڈ انجینئرنگ کو بہتر بنانے کیلئے انتظامیہ اپنا کردار ادا کرے۔کشمیر روڈ پر کینٹ اور شہر کے ملانے کیلئے فلائی اوور کی تعمیر کیلئے منصوبے کو حتمی شکل دیں گے اور اس ضمن میں مطلوبہ فنڈز حکومت پنجاب فراہم کرے گی۔
سیالکوٹ کھاریاں موٹر وے 2025 تک دستیاب ہوگی، لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بھی تھری لین میں اپ گریڈ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے آئی ٹی پارک تعمیر کیا جائے گا اس سلسلہ میں وزیر مملکت شیزا فاطمہ سیالکوٹ آئیں گی۔

 

خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں رات گئے تک مارکیٹیں کھلی رہتی ہیں اور انرجی کا بے دریغ استعمال ہوتا ہے ۔انرجی کو بچانے کیلئے مارکیٹوں کو رات 8 بجے تک بند کرنا ہوگا۔شہر کی ٹریفک کے رش ختم کرنے کیلئے ایسٹرن بائی باس کو توسیع دی جائے گی ،پسرور روڈ کو ڈسکہ روڈ سے ملایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیف سٹیز پراجیکٹ سے شہر محفوظ ہوا، جلد وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف افتتاح کریں گی ڈپٹی کمشنر کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے وفاقی وزیر دفاع کو سٹی ڈویلپمنٹ پیکج اور ڈی پی او رانا عمر فاروق نے لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال بارے میں بریفنگ دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button