
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہم پردہشتگردی کی پشت پناہی کا الزام لگایا گیا، میں دہشتگردی کے الزام کو مسترد کرتا ہوں۔
اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کی زیرصدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وزیراعظم صاحب آپ نے ہمیں زخم دیا ہے، آپ نے وفاق کو داؤ پر لگا دیا ہے، بین الاقوامی سطح پر اس بیان کے اثرات ہوں گے۔
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہماری ہےہمارا جینا مرنا پاکستان میں ہے، ہم دہشتگردی کی ہر شکل کی مذمت کرتے ہیں، ایک ملاقات کے ڈر سے پوری حکومت ختم کردی ، ہم سب کچھ ہوسکتےہیں دہشتگردی کی پشت پناہی نہیں کرسکتے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ جتنا جلدی الزام واپس لیں وہ بہتر ہے، ہم آپکےایمرجنسی، گورنرراج کومسترد کرتےہیں، ہم وہ پاکستان بنائیں گے جس میں آپ کا علاج ہوگا۔
