اہم خبریںشوبز

اداکارہ سحر ہاشمی کی پروڈیوسرز کے رویے پر تنقید، فنکاروں کے معاوضوں میں تاخیر کا معاملہ اٹھا دیا

اداکارہ جلد ڈرامہ ’درِ نجات‘ میں خوش بخت کے نوجوان کردار میں دکھائی دیں گی

پاکستانی اداکارہ سحر ہاشمی نے ڈرامہ انڈسٹری میں فنکاروں کو درپیش مسائل پر خاموشی توڑتے ہوئے پروڈیوسرز کے غیر پیشہ ورانہ رویے پر سوالات اٹھا دیے۔

ڈرامہ سیریل ’ظلم‘ سے اداکاری کا آغاز کرنے والی سحر ہاشمی گزشتہ دو سے تین برسوں کے دوران نمایاں مقام حاصل کرچکی ہیں۔ ڈرامہ ’شیدائی‘ میں کامیابی کے بعد انہیں خاصی پذیرائی ملی، جبکہ ’زنجیریں‘ میں شہر بانو کے کردار نے بھی انہیں مداحوں میں مقبول بنایا۔ اداکارہ جلد ڈرامہ ’درِ نجات‘ میں خوش بخت کے نوجوان کردار میں دکھائی دیں گی۔

سحر ہاشمی نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے فنکاروں کو معاوضوں کی ادائیگی میں تاخیر کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی فنکار ایک دن تاخیر کرے تو اسے غیر پیشہ ور قرار دے دیا جاتا ہے، لیکن جب فنکاروں کی ادائیگیاں مہینوں تک رکی رہیں تو اسے اکاؤنٹس کا مسئلہ کہہ کر ٹال دیا جاتا ہے۔

اداکارہ کے اس مؤقف نے شوبز انڈسٹری میں فنکاروں کے حقوق، پیشہ ورانہ رویوں اور معاوضوں کی بروقت ادائیگی سے متعلق نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button