انٹرنیشنلاہم خبریںپاکستان

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

Editor Arshad Mahmood Ghumman

 وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ اسرائیلی حملے میں نقصانات پر ایرانی عوام سےاظہار ہمدردی کرتاہوں، خطرہ ہےکہ پہلے سے غیر مستحکم خطہ اس سے مزید غیرمستحکم ہوجائےگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کشیدگی مزید بڑھنے سے روکنے کےلیے اقدامات کرے، کشیدگی مزید بڑھی تو خطے اور عالمی امن کو نقصان پہنچ سکتاہے۔

ایرانی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملہ

واضح رہے کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف باقاعدہ جنگ کا آغاز کردیا ہے، اسرائیل کے فضائی حملوں میں جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا جس میں ایرانی مسلح افواج کےسربراہ اور پاسداران انقلاب کے سربراہ سمیت کئی کمانڈرز اور سائنسدان شہید ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button