
لاہور(ٹی این آئی)حکومت پنجاب نے 4افسران کے تقرر و تبادلے کر دئیے، آصف محمود کو پھاٹا سے تبدیل کرکے او ایس ڈی بنا دیا گیا۔
مرزا وحید بیگ کی خدمات ڈی جی پھاٹا کے حوالے کر دی گئیں، وقار احمد کو ڈائریکٹر ایڈمن پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی لگا دیا گیا، عامر احمد خان کو ڈائریکٹر ایڈمن پنجاب اوورسیزپاکستانیز کمیشن لگا دیا گیا۔