
پاکستانشہر شہر سے
اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران (AEOs) کی انسپکشن کے نظام کو ڈیجیٹلائز کیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ
Editor Arshad Mahmood Ghumman
سیالکوٹ (ٹی این آئی)کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی نے کہا ہے کہ اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران (AEOs) کی انسپکشن کے نظام کو ڈیجیٹلائز کیا جائے گا۔ جس کے ذریعے رئیل ٹائم مسائل کی بروقت نشاندہی اور رپورٹنگ ممکن ہوگی۔ ڈیجیٹل ایپ کے ذریعے اے ای اوز اپنے فیلڈ وزٹس کے دوران درپیش مسائل کو ایپ کے ذریعے فوری طور پر اپ لوڈ کر سکیں گے۔
ڈپٹی کمشنر نے اے ای اوز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض منصبی پوری جانفشانی اور ایمانداری سے انجام دیں اور انسپکشن کے دوران ناصرف مسائل کی نشاندہی کریں بلکہ ان کے حل کیلئے سکول انتظامیہ کے ساتھ کے اقدامات بھی کریں اور جو مسائل ان کی سطح پر حل نہیں سکتے وہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے نوٹس میں لائے تاکہ مسائل کو تدارک کیا جاسکے۔
اجلاس میں سی او ایجوکیشن مجاہد حسین علوی سمیت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے مقامی حکام بھی شریک تھے۔