
لاہور(ٹی این آئی)ایران کی جانب سے اتوار کی صبح اسرائیل پر ہائپر سانک میزائل داغے گئے ہیں۔
ایرانی خبر ایجنسی نے اسرائیل پر ہائپر سانک میزائل داغے جانے کی اطلاع دی ہے۔
ایران نے صبح سویرے اسرائیل پر ایک اور بڑا حملہ کیا، تل ابیب اور شمالی شہر حیفہ پر بیلسٹک، ہائپر سونک میزائلوں اور ڈرونز سے اہم تنصیبات پر حملے کیے گئے جس کے بعد متعدد عمارتیں کھنڈر بن گئیں۔
ہفتے کی رات کے بعد ایران کایہ تازہ حملہ ہے۔ ایرانی حملوں میں کم از کم 14 اسرائیلی ہلاک، جب کہ شمالی اسرائیل میں 200 سے زیادہ زخمی ہوئے۔